گائیکی کے میدان میں سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے،میگھا

گائیکی کے میدان میں سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے،میگھا

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ گائیکی کے میدان میں سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ گلوکاری کا سفر جاری رکھوں گی۔میگھانے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔میگھا نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی۔انہوں نے کہا کہ محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے۔میں ان دنوں مختلف شوز میں پرفارم کررہی ہوں اور ان میں میرے کردار بہت اچھے ہیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو بہت پسند آئیں گے۔

مزید : کلچر