روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا: شوبز شخصیات

روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا: شوبز شخصیات

  



لاہور (فلم رپورٹر)شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں انسان کے لئے ضروریات زندگی کا پورا کرنا ہی کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پر حکمرانی کرنے والوں کو یہ احساس دے کہ عام آدمی روز ایک نئی تکلیف سے گذرتا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں چھوٹے بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بھی ناقابل بیان ہیں۔جب تک بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جائیں گی تب تک معاملہ حل نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ شوبزشخصیات نے،پٹرول،بجلی،گیس اور مختلف کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں نا قابل برداشت اضافے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔شوبز شخصیات کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ظالم درندوں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاشاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،حمیرا،عروج،عینی رباب،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے پٹرول،بجلی،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو غریب عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی،گیس،پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ غریب بے موت مارے جائیں گے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

مزید : کلچر