فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے،ریما خان

فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے،ریما خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ریما خان نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور فلم کروں گی۔ جب تک فلم میکر تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔

مزید : کلچر