رواں ماہ کا تیسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 40۔0فیصد کمی ریکارڈ

رواں ماہ کا تیسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 40۔0فیصد کمی ریکارڈ

  



لاہور(یواین پی) جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.55 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی،زندہ مرغی، مسٹرڈ آئل، گڑ،چنے کی دال،دال ماش، دال مسور،دال مونگ،خوردنی تیل، چائے،بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔لہسن،کیلے،گندم، آٹا،ایل پی جی،ٹماٹر،آلو،انڈے، باسمتی چاول، پیاز سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل،بجلی کے نرخ، گیس نرخ، تازہ دودھ، دھی، اری چاول، ملک پاؤڈر، روٹی سادہ،سرخ مرچ، بجلی کا بلب، سگریٹ، نمک، صابن سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جنوری کے دوسرے ہفتے کے مقابلے میں تیسرے ہفتے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی اور بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی،اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں بالترتیب 0.54، 0.45،0.42 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس