پاک ایران گیس منصوبہ پاکستان کے مفادات کیلئے اہم ہے: خواجہ حبیب

پاک ایران گیس منصوبہ پاکستان کے مفادات کیلئے اہم ہے: خواجہ حبیب

  



لاہور(یواین پی) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خوا جہ حبیب الرحمان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصو بے کو روکنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبہ پاکستانی عوام کے مفادات کیلئے انتہائی اہم ہے اس پر کام روکنا کسی بھی طور درست نہیں،قیادت کی کمزوری کی قیمت عوام بھاری گیس بلوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں، گیس منصو بے کی تکمیل کے بغیر ملک میں توانائی کا بحران ختم نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ا?ج امریکی دباؤ پر پاک ایران گیس لائن منصوبہ روک دیا گیا ہے کل کسی اور اہم منصوبے پر کام ٹھپ کردیا جا ئے گا، حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے فوری فیصلہ کرے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ امریکہ کی امتیازی پالیسیوں اور عالمی سطح پراس کے منافقانہ کردار کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے کہ بھارت کو تو ایران سے تیل خریدنے اور ایران میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے حتیٰ کہ اسٹرٹیجک اہمیت کی حامل چاہ بہار بندرگاہ تعمیر کرنے کی کھلی اجازت حاصل رہی ہے لیکن دوسری جانب پاکستان کو دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے مجوزہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا سوچا بھی تو اسے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کچھ قوتیں پاک ایران تعلقات میں کشیدگی چاہتی ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ماضی سے نکل نہیں رہے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی تواائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے تاہم امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، ان حالات میں ایران کے ساتھ مالی معاملات آگے بڑھانے کیلئے حکومت کو درمیانی راستہ نکالنا ہو گا۔

مزید : کامرس