پاکستان کی مجموعی پیداوار جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 21فیصد

  پاکستان کی مجموعی پیداوار جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 21فیصد

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں زراعت کا حصہ 21فیصد ہے، قومی برآمدات کا 60فیصد حصہ بھی زرعی شعبہ سے منسلک ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زرعی شعبہ کی استعداد سے حقیقی فائدہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے 40ارب 76کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے صوبہ بھر میں کھادوں اور بیج پر سبسڈی، ای کریڈٹ کے تحت کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی ، گروپ انشورنس سکیم، ایگری سمارٹ کارڈ، لیزر لینڈ لیولنگ، ڈرپ و سپرنکلر نظام آپاشی، کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر، آبی وسائل میں اضافہ، کوآپریٹیو فارمنگ کیساتھ ساتھ زرعی شعبہ سے منسلک دیگر شعبہ جات کی ترقی کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، جن میں لائف سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، پولٹری فارمنگ، جنگلات، ماہی پروری، مگس بانی، باغ بانی، پھلوں اور نقد آور فصلوں کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے بھی انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : کامرس