ریجن بھر میں محکمہ خوراک کے سیل پوائنٹ پر آٹا موجود ہے،اکرام احمد

ریجن بھر میں محکمہ خوراک کے سیل پوائنٹ پر آٹا موجود ہے،اکرام احمد

  



بورے والا(یواین پی) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان ریجن اکرام احمد نے کہاہے کہ ریجن بھر میں محکمہ خوراک کے قائم کردہ سیل پوائنٹ پر وافر مقدار میں آٹا موجود لوگوں کو رعائتی نرخوں پر دستیاب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وہاڑی اور بوریوالا کے مختلف بازاروں میں سستے آٹے کے سیل پوائنٹ اور فلور ملز کو چیک کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی مہر اختر حسین اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا امتیاز علی،اے ایف سی محمد یامین،ارشد غوری اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں محکمہ خوراک فلور ملز مالکان کو گندم کا منظور کر دہ کوٹہ فراہم کررہاہے اور فلور ملز مالکان مقررہ پوائنٹ پر آٹا فراہم کر رہاہے جس کی نگرانی محکمہ خوراک کے مقامی افسران اور دیگر عملہ کرہا ہے۔

مزید : کامرس