دنیا میں 47 کروڑ افراد کے ملازمتی گھنٹے ناکافی ہیں، آئی ایل او

دنیا میں 47 کروڑ افراد کے ملازمتی گھنٹے ناکافی ہیں، آئی ایل او

  



جنیوا(آن لائن)عالمی مزدور تنظیم آئی ایل او نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً نصف ارب افراد یا تو کام نہیں کر رہے یا اپنی خواہش سے کم با معاوضہ گھنٹے کام کر رہے ہیں۔آئی ایل او کی جاری سالانہ رپورٹ میں گیا کہ 2019ء میں دنیا میں بیروزگاری کی شرح 5.4 فیصد رہی یعنی تقریباً 18 کروڑ 80 لاکھ افراد بیروزگار رہے۔گزشتہ 10سال کے دوران اس میں بتدریج کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیروزگاروں کی عالمی تعداد کے علاوہ 16 کروڑ 50 لاکھ افراد ناکافی گھنٹے اجرت پر کام کر رہے ہیں اور 12 کروڑ نے یا تو سرگرمی سے کام کی تلاش ترک کر دی ہے یا دستیاب ملازمتوں تک انکی رسائی نہیں ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 63 کروڑ سے زائد افراد عالمی افرادی قوت کا پانچواں حصہ ملازمتی غربت کا شکار ہے یعنی اس کی یومیہ اجرت 3 ڈالر 20 سینٹ سے کم ہے۔

مزید : کامرس