آسان مالیاتی پالیسی جاری رہے گی، بنک آف جاپان

  آسان مالیاتی پالیسی جاری رہے گی، بنک آف جاپان

  



ٹوکیو(آن لائن)بنک آف جاپان نے موجودہ آسان مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بنک کا دو روزہ پالیسی اجلاس ختم ہو گیا۔بنک حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک معیشتوں میں انحطاط کا نمایاں خطرہ موجود ہے۔حکام کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تناؤ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملکی معیشت کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے عالمی معیشت کی سست روی اور سمندری طوفان ہاگی بِیس سمیت جاپان میں آنے والی متعدد قدرتی آفات کی وجہ سے برآمدات اور کاروباری پیداوار کمزور رہی ہے اور اس میں اضافہ کرنا اب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : کامرس