پاکستان دنیا میں سالانہ 64ملین ٹن گنا پیدا کرنیوالا پانچواں ملک

  پاکستان دنیا میں سالانہ 64ملین ٹن گنا پیدا کرنیوالا پانچواں ملک

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں 11لاکھ 29ہزار ہیکٹر رقبہ پر کماد کاشت کیا جاتا ہے، جس سے 64ملین ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوتی ہے، دنیا میں گنے کی پیداوار 1877ملین ٹن ہے۔ زرعی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کے مطابق کماد کی بہاریہ کاشت کی بجائے ستمبر میں کاشت کی گئی فصل کی پیداوار 25فیصد جبکہ اس سے چینی کے حصول میں 0.70فیصد اضافہ یقینی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 90تا 95فیصد گنا فروری اور مارچ کے مہینوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور اگر زرعی تحقیق کے اداروں کی سفارشات کی روشنی کاشت کا عمل مکمل کیا جائے تو بہاریہ کاشت سے بھی بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 11لاکھ 29ہزار ہیکٹر رقبہ پر کماد کاشت کیا جاتا ہے جس سے 64ملین ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوتی ہے جبکہ گنے کی عالمی پیداوار 1877ملین ٹن ہے۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان رقبہ اور پیداوار کے حوالے سے گنا پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ اوسط پیداوار کے حوالے سے پاکستان کا نمبر10واں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کماد کی کاشت کے سلسلے میں جدید زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : کامرس