محکمہ انرجی اوقاف اراضی پرسولر پلانٹ لگائے گا‘سعید الحسن شاہ

محکمہ انرجی اوقاف اراضی پرسولر پلانٹ لگائے گا‘سعید الحسن شاہ

  



لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کی زیرتحویل وقف اراضیات پر 323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشل پلان تیار کر لیا گیا ہے۔اوقاف کی 124پراپرٹیز کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں لاہور زون 148ایکڑ 01کنال 15مرلہ،بادشاہی مسجد 01کنال 5مرلہ،گوجرانوالہ زون 12ایکڑ01کنال09مرلہ، فیصل آباد زون 9ایکڑ3کنال 17مرلہ،سرگودھا زون 26ایکڑ 7کنال 13مرلہ شامل ہے اور محکمہ انرجی اس رقبہ پر سولر پلانٹ لگائے گا جس سے عوام کو مستقبل میں بہت فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید : کامرس