روسی پائپ لائن کمپنی ٹرانزنیفٹ کا تیل سپلائی کی درخواست پر غور
ماسکو(آن لائن) روس کی سب سے بڑی پائپ لائن کمپنی ٹرانزنیفٹ نے کہا ہے کہ بیلارشینائل ریفائنری نفتان کی1 لاکھ 33 ہزار ٹن تیل کی سپلائی کی درخواست پر غور جاری ہے۔ ترجمان کمپنی ایگور ڈیمن نے کہا کہ نفتان ریفائنری کی 1 لاکھ 33 ہزار ٹن تیل سپلائی کی درخواست پر کام جاری ہے واضح رہے کہ روسی حکام نے آئل ریفائنری چارجز کے تنازعے کے بعد یکم جنوری کو بیلا روس کو تیل کی سپلائی بند کردی تھی۔