بابا فرید شوگر ملز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 37.03فیصد کمی

  بابا فرید شوگر ملز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 37.03فیصد کمی

  



اسلام آباد(یواین پی) 31دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بابا فرید شوگر ملز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 37.03فیصد کمی ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادشمار کے مطابق گذشتہ سال کے آخری تین ماہ کے دوران بابا فرید شوگر ملز کے بعد ازٹیکس خسارے کا حجم 85.2ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2018ء میں اکتوبر تا دسمبرکے دوران کمپنی کو 135.3ملین روپے کا بعدازٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کے آخری تین ماہ کے مقابلہ میں سال 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران بابا فرید شوگر ملز کے بعد ازٹیکس خسارے میں 50.1ملین روپے یعنی 37فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس