کپتان کی ٹیم میں کو ئی اختلاف نہیں:ڈاکٹر شاہد صد یق

کپتان کی ٹیم میں کو ئی اختلاف نہیں:ڈاکٹر شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ سازشی نا کام ہونگے کپتان کی ٹیم میں کو ئی اختلاف نہیں،اختلا ف رائے جمہوریت کا حسن ہو تا ہے جھو ٹی مو ٹی غلط فہمی کو بتنگڑ بنا کر پیش کیا گیا جوافسو س نا ک ہے،پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کی افواہ پھیلانے والے اب منہ چھپا رہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف صوبہ پنجا ب میں فارورڈ بلاک اور پریشر گروپ کے بارے میں خبرو ں میں صداقت نہیں، حکومت نہیں اپوز یشن میں کئی فاروڈ بلاک مو جو د ہے جن کے پا س عوام کیلئے کو ئی ایجنڈا نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز (فریقین)میں اتفاق رائے ہے اور اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے اور نہ پریشر گروپ، افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔انہو ں نے کہا کہ سب مداری حکومت گرانے کیلئے الگ الگ بو لیاں بو ل رہے ہیں سب سازشی عنا صر اسی طرح چالیں چلتے رہیں گے اور حکومت اپنی مد ت کر تی رہے گی ان شا ء اللہ پی ٹی آئی پا نچ سا لہ حکومتی مد ت پوری کرے گی۔