ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں پارٹی وفد کا یوٹییلٹی سٹور زکا دورہ

  ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں پارٹی وفد کا یوٹییلٹی سٹور زکا دورہ

  



لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں پارٹی وفد کا یوٹییلٹی سٹور زکا دورہ، خر یداروں سے گفتگوکرتے ہوئے انکو مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے پارٹی خواتین تحر یک انصاف کی خاتون رکن مقدسہ ایاز 'ثروت گوہر 'روزی رضوی 'میڈم آصفہ 'فریدہ بابر 'تسنیم 'میاں اقبال اور دیگر کے ہمرا ہ مختلف علاقوں میں یوٹییلٹی سٹور زکا دورہ کیا۔

اس موقعہ پر میڈیا اور خر یداروں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کر پشن اور لوٹ مار کو چھپانے کیلئے حکومت کے خلاف ہر روز نیا شوشہ چھوڑ رہی ہے مگر حقیقت میں صوبے میں آٹے اور چینی کا کوئی بحران نہیں عوام کو آسانی کیساتھ دونوں اشیا سمیت سب کچھ مل رہا ہے جہاں تک مہنگائی کا تعلق ہے تویہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کر رہی ہے انشا اللہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بے روزگار ی جیسے مسائل بھی نجات دلائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1