رکشہ یونین کی بلوں کی قیمتوں میں اضافے، آٹا چینی بحران کیخلاف مشعل برادری ریلی

رکشہ یونین کی بلوں کی قیمتوں میں اضافے، آٹا چینی بحران کیخلاف مشعل برادری ...

  



لاہور(پ ر)عوامی رکشہ یونین پاکستان کے سینکڑوں کارکنوں نے بجلی، گیس،پٹرول، ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور آٹے، چینی کے مصنوعی بحران کے خلاف مشعلذ برادر ریلی نکالی۔جس کی قیادت عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں رکشہ ڈرائیور شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں لالٹینیں اور مشعلیں اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہے جبکہ حکمران اسمبلیوں میں اس سے نجات کی تدبیریں کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر غیر اخلاقی الزامات لگا رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوز اور گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں۔آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پید ا کرکے غریبوں کو خوار کیا جا رہا ہے۔بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے غریب مزدوروں کے گھروں میں فاقے ہیں۔ حکومت ان کو کنڑول کرنے کے لئے سخت اقدام اٹھائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1