شہباز شریف کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،رابعہ فاروقی

        شہباز شریف کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں ...

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ اور اونج لائن پراجیکٹ شہباز شریف کے تحفے ہیں۔ان منصوبوں پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، اورنج لائن ٹرین تاحال شروع نہ ہونے پر عوام کو سخت تشویش ہے۔میٹروبس پر تنقید کرنے والے ہر انتخاب میں شکست کھا جاتے ہیں۔کسی بھی ملک میں تیز رفتار ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع آمدورفت بنیادی کردار کے حامل ہوتے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام اس ملک کے معاشرے کے تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتا ہے-دنیا بھر میں نقل و حمل کے تیز رفتار، محفوظ، آرام دہ اور موثر ترین ذریعے کے طور پر میٹروبس سروس کو مقبولیت حاصل ہے اور دنیا کے تمام ممالک اس جدید ترین ذریعہ سفر سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔

-گزشتہ ادوار میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر انہوں نے صرف امراء اور اشرافیہ کو سہولتیں دینے پر ہی اکتفا کیا مگر ملک کے بنیادی سہولتوں سے محروم کروڑوں عوام کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا-میٹروبس کم خرچ میں غریب کے لئے بہترین سواری ہے جو اس منصوبے پر تنقید کرتے ہیں انہیں غریب کو بہترین سفری سولت کی دستیابی پسند نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1