چوہنگ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

چوہنگ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

  



چوہنگ(نامہ نگار)پریس کلب چوہنگ کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کا انعقاد فالکن کلب لاہور میں ہوا۔عہدیدران سے حلف فیصل خان درانی سیئنر اینکر پرسن و جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے لیا۔تقریب حلف برداری میں پریس کلب چوہنگ کی پوری کابینہ شامل ہوئی جس میں بانی حاجی محمد طاہر،سرپرست اعلیٰ شیخ وسیم اختر،سرپرست میاں ہمایوں خالد،پیٹرن چوہدری کامران جٹ، سینئر چیئرمین ڈاکٹر عدنان، چیئرمین ظفر اقبال کھوکھر، وائس چیئرمین محمد فیصل الہی، صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری، سینئر نائب صدر چوہدری رحمت علی، نائب صدر سہیل بشیر منج، نائب صدر ملک رضوان اللہ، نائب صدر تنویر احمد سیال، نائب صدر حفیظ اللہ بھٹی، جنرل سیکرٹری مسعود انور بھٹی، فنانس سیکرٹری محمد عمران گل، سیکرٹری نشر واشاعت آصف جٹ، چیف آرگنائزر چوہدری عثمان گل، ممبر راناعمردراز اورممبر سموئیل مسیح شامل ہیں۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا، دیگر مہمانان گرامی واصف ملک اینکر پرسن اور سینئر صحافیعثمان غنی نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1