موجودہ حکومت ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے،رانا مبشر اقبال

موجودہ حکومت ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے،رانا مبشر اقبال

  



لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان چاروں طرف سے اور اقوام عالم میں خطرات میں گھر چکا ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیاء کا ٹائیگربننے جا رہا تھا پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ایشیاء کی سب سے بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دی جا رہی تھی میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے سے لے کر معاشی ہب بنانے تک جو کردار ادا کیا سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں کارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1