آٹا چینی بحران نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیا، اشرف بھٹی

آٹا چینی بحران نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیا، اشرف بھٹی

  



لاہور(پ ر)پیپلز پار ٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور گھی کی قیمتوں کے بعد آٹے اور چینی نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیاہے۔پنجاب حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔سولہ ماہ کے دوران بزدار حکومت ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکی۔پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔پنجاب میں آٹے کا بحران حکومتی مافیا کی سازش ہے۔حکومتی وزراء کہتے ہیں پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔وزیراعظم آٹے کے بحران پرمیٹنگز کیوں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کومعاشی طور پر کمزور کرنے میں حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں وجہ بنی ہیں عمران خان ہر غیر ملکی دورے پر پاکستانیوں کو کرپٹ قوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں قوم ان جعلی تبدیلی کے دعویداروں کی اصلیت سے واقف ہو چکی ہے بہت جلد قوم کو اس فسادی جماعت سے چھٹکارہ ملنے والا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1