پا کستا ن اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ ہے، رفاقت علی گیلانی

پا کستا ن اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ ہے، رفاقت علی گیلانی

  



لاہور(پ ر)حکومت پنجاب کے سیاسی معاون سیدرفاقت علی گیلانی کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں احتجاج ریکا رڈ کروانے کے لئے ریلی نکا لی گئی۔ ریلی میں طلباء،دانشوروں،سرکاری افسران اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کے نعروں پر مبنی پلے کا رڈز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مودی کے ظلم وجبر کے خلاف نعرے بھی لگا ئے گئے۔انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ ہے۔ کشمیر یوں پر ہو نے والے ظلم و جبر کے خلا ف اخلا قی اور سفا ر تی کو ششیں ضرور رنگ لا ئیں گی۔

کشمیر کی حق خودارادیت ایک اٹل حقیقت ہے اور انڈیا کو یہ حق دینا ہو گا۔جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور بھارتی اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ سیکولر بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے فوجی جارحیت کے ذریعے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں۔بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے لیکن بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے۔ مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا۔ عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا اور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی کامیابی اور بھارت کے تسلط سے آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1