18 ماہ کی حکومتی کارکردگی عوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے،پرویز ملک

18 ماہ کی حکومتی کارکردگی عوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے،پرویز ملک

  



لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ 18 ماہ کی حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خدشات ظاہر کرکے حکومت نے ایک اور یو ٹرن لیا ہے،رپورٹ پر خدشات ظاہرکرنے والے ماضی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کی مثالیں دیتے رہے ہیں،ماضی میں سلیکٹڈ وزیراعظم خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کو مستند قرار دے چکے ہیں۔ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اپنے سلیکٹر کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھر بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام دن رات بدعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کی نااہلی انتہا تک پہنچ چکی ہے، ظالم مسلط حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں کارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1