بھارت کس جواز کے تحت یوم جمہوریہ منا رہا ہے: علامہ اسلم صد یقی

بھارت کس جواز کے تحت یوم جمہوریہ منا رہا ہے: علامہ اسلم صد یقی

  



لاہور(پ ر) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ بھارت کس جواز کے تحت یوم جمہوریہ منا رہا ہے،غا صب بھارت نے کشمیریوں سے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل قراردادوں کا دیا ہوا حق چھیناہوا ہے، بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی مکمل طور پر گمراہ کن ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی گمراہ کن ہے، بھار ت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے،ہندوستان کی جمہوریت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری نڈر قوم ہیں، بزدل بھارتی افواج ان کے جذبے کم نہیں کر سکتی۔

جمہوریت کا دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے، ہندواتوا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ عظیم ہے اس کو ہمارے لاکھوں شہدا کے مقدس خون اور تحریک نے عظیم تر بنا دیا ہے۔ افواج پاکستان پر پوری قوم کو فخر ہے جو دشمن کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثا بت ہو رہی ہے۔بھار ت کی کنٹرو ل لا ئن پر بلاجوذ فا ئر نگ واقعہ کا عا لمی دنیا نو ٹس لے بھار ت خطے کاامن تباہ کر نا چاہتا ہے اقوام متحدہ بھار ت کی دہشتگردانہ کارروائیو ں کا نو ٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1