2020ء الیکن کا سال، عوام تیاری کریں، عظمیٰ بخاری

  2020ء الیکن کا سال، عوام تیاری کریں، عظمیٰ بخاری

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2020الیکشن کا سال عوام الیکشن کی تیاری کریں۔قوم کو وزراء کی نہیں وزیراعظم کی تبدیلی چاہیے۔جو وزیر اپنے حصے کا پیسہ کمالیتا ہے۔ اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔پاکستان میں اس وقت جعلی تبدیلی اور بے قابو مہنگائی کا زور چل رہا ہے۔حکومت کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وزیراعظم دن رات اپنی تقریریں سن کرکے خوش ہو رہے ہیں اور عوام مہنگائی اور بے روزگاری پر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے مزید کہا اداروں میں اصلاحات کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم آج اداروں کو سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کررہے ہیں۔پنجاب پولیس،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات سولہ ماہ بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ حکومت میں پولیسی سازوں کو فقدان ہے۔بیوروکریسی حکومتی مداخلت سے تنگ آچکی ہے۔حکومتی وزراء اپنے نالائقی پر پردہ ڈالنے کیلئے بیوروکریسی کو موردالزام ٹھہرانے کا سلسلہ بند کریں۔دس سال شہبازشریف حکومت نے انہی بیوروکریٹس سے شاندار کام لیا ہے۔انہی بیوروکریٹس نے ملکی تاریخ کی ناقابل فراموش منصوبے مکمل کیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1