وزیراعظم کاکرپشن فری پاکستان قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے،اعجاز چودھری
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاکرپشن فری پاکستان قوم کی دل کی آواز بن چکا ہے۔عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جماعت ہے کار کنوں کی عزت ہر صورت مقدم ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مافیا نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ایک ایماندار قیادت مل چکی ہے جس نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وہ اچھرہ میں داتا گنج بخش ٹاؤن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے موقع پر کیا۔کنونشن میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کی شرکت۔ علی امتیاز وڑائچ، غلام محی الدین دیوان، مہر واجد عظیم، جاوید اکرام ٹونی، میاں علی رشیدسمیت قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہناتھا کہ 5 فروری کو کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔کنونشن میں محمد زبیر خان نیازی، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اصغر گجر، رانا جاوید اقبال، قدیر ریاض، عرفان حسن، خالد علی، میاں ندیم، نعیم خان، میاں تنویر، تحسین قریشی، حاجی مہر علی دتہ، خلیفہ عمرسمیت کثیر تعداد میں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔