محکمہ اوقاف پنجاب کی 323ایکڑ 3کنال 15مرلہ پر کمرشل پلان تیار

      محکمہ اوقاف پنجاب کی 323ایکڑ 3کنال 15مرلہ پر کمرشل پلان تیار

  



لاہور(پ ر) صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کی زیرتحویل وقف اراضیات پر 323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشل پلان تیار کر لیا گیا ہے۔اوقاف کی 124پراپرٹیز کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں لاہور زون 148ایکڑ ایک کنال 15مرلہ،بادشاہی مسجد ایک کنال 5مرلہ،گوجرانوالہ زون 12ایکڑ ایک کنال09مرلہ، فیصل آباد زون 9ایکڑ3کنال 17مرلہ،سرگودھا زون 26ایکڑ 7کنال 13مرلہ،راولپنڈی زون 2ایکڑ 5مرلہ،پاکپتن زون 15ایکڑ6کنال،ملتان زون 36ایکڑ5کنال 19مرلہ،بہاولپور زون 39ایکڑ 1کنال 14مرلہ اور ڈیرہ غاز ی خان زون میں 32ایکڑ 5کنال 18مرلہ نشاندہی کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس پلان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ جوائنٹ وینچر کرایہ داری اور ایکوٹی موڈپر پلان دیا گیا۔ وزیر اوقاف مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ کے بزنس پلان کو بے حد سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کمرشل اراضی کے ٹھیکہ جات سے محکمہ کی مالی حیثیت مزید مضبوط ہوگی اور اس آمدن سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے پلان بنایا جائے گا۔جس میں مساجد ومزارات کی تزئین وآرائش،زائرین کے لیے لنگر، پناہ گاہیں اور مذہبی ٹورز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،جوکہ محکمہ کی کی تعمیرنو کے لیے سود مند ثابت ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1