یوم جمہوریہ کے موقع پر پورا ہندوستان خون کے آنسو رو رہاہے، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

یوم جمہوریہ کے موقع پر پورا ہندوستان خون کے آنسو رو رہاہے، ڈاکٹر اشرف آصف ...

  



لاہور (پ ر)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر پورا ہندوستان خون کے آنسو رو رہاہے۔ مظلوموں کی آہوں اور ستم زدہ لوگوں کی چیخ و پکار نے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ بنا دیا ہے۔ بھارتی حکمران اپنے خون آلود ہاتھوں سے یوم جمہوریہ کا جشن منا رہے ہیں۔

بھارت میں ہر بعد والا دن پہلے سے زیادہ خوفناک ہوتا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی کیمپ لگانے کا بھارتی اعلان کھلی جارحیت ہے۔کشمیریوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر انہیں سچے نظریات سے دست بردار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1