منہاج یونیورسٹی کی عالمی کانفرنس اختتام پذیر، لاہور ڈیکلریشن کی منظوری

  منہاج یونیورسٹی کی عالمی کانفرنس اختتام پذیر، لاہور ڈیکلریشن کی منظوری

  



لاہور (پ ر ) منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی ماہرین اور سکالرز پر مشتمل تھنکرز فورم تشکیل دیا جاتا ہے جو غربت میں کمی بالخصوص اسلامی ممالک میں اقتصادی استحکام کے لئے اپنا فکری کردار ادا کرے گا اور اس فورم کے ذریعے سرکاری اور نجی بزنس کمیونٹی اور صنعتی شعبہ کو شامل کیا جائے گا۔ قرضوں پر زندہ رہنے والے ملک اپنی آزادی اور خود مختاری دیتے ہیں،اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے سب جیتے ہیں۔ اصل زندگی دوسروں اور آئندہ نسلوں کے لیے جینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حقیقی تصور کے لیے حضرت عمر فاروق اور عمر بن عبدالعزیز کے دور کا مطالعہ کیا جائے۔ اعلامیہ کو لاہور ڈیکلریشن کا نام دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد، پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، عثمان پیرزادہ،چوہدری عثمان احمد اورتنزیلہ عمران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل کیمبرج امریکہ ڈاکٹر کبیر حسن اور ڈائریکٹرجنرل آف اسلامک فنانس انگلینڈ ڈاکٹر ہمایوں ڈار نے کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اپنے مقالے پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1