عقیدہ ختم نبوت اور استحکام پاکستان کیلئے ہر قربانی دینگے،علماء کرام

عقیدہ ختم نبوت اور استحکام پاکستان کیلئے ہر قربانی دینگے،علماء کرام

  



لاہور(پ ر)عقیدہ ختم نبوت،ناموس رسالت اور استحکام پاکستان کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،تحفظ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام علیھم السلام کی ناموس کا چوکیدار ہے۔ اس میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے منکرین ختم نبوت قادیانی اور انکے ہمنوااسلام اور ملک پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سطح پر بے بنیاد اورغلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا خا لد محمود،قاری ظہورالحق نے تحفظ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1