بازوؤں سے محروم میکسیکن دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

بازوؤں سے محروم میکسیکن دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی(این این آئی) میکسکو کی ایک حسینہ پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود ملکہ حسن کے انتخاب کیلئے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل انا گیبریلا مولینا کو امید ہے کہ وہ اپنے آبائی شہر ویراکروزمیں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں کامیاب ہوجائیں گی۔چوبیس سالہ مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں۔ ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کی جسمانی حالت میں شاید اسے مقابلہ حسن کیلئے موزوں نہ سمجھا جائے مگر وہ معذوروں کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں،ماڈل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پالیا۔ وہ بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے میں اسے کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ وہ یہ سارے کام اپنے پاؤں سے کرتی ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ مارچ میں مولینا نے ویرکروز میں مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔ خلیج میکسیکو کے کنارے ملک کی 80 لاکھ آبادی میں کسی معذور لڑکی کا مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا پہلا واقعہ ہے۔اگر وہ جیت جاتی ہے تو وہ جون میں ہونے والی مس میکسیکو مقابلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
ملکہ حسن

مزید :

صفحہ آخر -