کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا پارٹی قیادت کیخلاف احتجاج

  کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا پارٹی قیادت کیخلاف احتجاج

  



کراچی(این این آئی) انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے کارکنان کی جانب سے اپنی ہی قیادت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کارکنان کا تعلق کراچی کے تمام اضلاع سے تھا اور کارکنان نے بنیادی وجہ تنظیم سازی کا عمل ہونا کا ہے۔ کارکنان نے موقف اختیارکیا ہے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے اور کارکنان سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔دوران احتجاج پارٹی کے رکن اسمبلی سعید آفریدی انصاف ہاؤس پہنچے تو کارکنان کا ہجوم دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔کارکنان نے انہیں گاڑی میں بیٹھنے نہیں دیا اور جانے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی احتجاج

مزید : صفحہ آخر