بھارت کیخلاف قرار دا د پر 154یورپی پارلیمانی اراکین کے دستخط بری کامیابی: چودھری سرور

بھارت کیخلاف قرار دا د پر 154یورپی پارلیمانی اراکین کے دستخط بری کامیابی: ...

  



لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ متنازعہ بھارتی شہر یت قانون کیخلاف قرار داد پر 154 اراکین یورپی پار لیمنٹ نے دستخط کر دیئے ہیں جبکہ رواں ہفتہ بر سلز میں یورپی پار لیمنٹ کے اجلاس میں قرار داد منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔ اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر چودھری محمدسروراور یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیوماسیموکاستالدو کے درمیان رابطہ ہوا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 154یورپی اراکین پار لیمنٹ نے بھارت میں متنازعہ قانون،بھارتی مسلمانوں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کے خلاف قرار داد تیار کر لی ہے جو بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اوربڑ ی کامیابی ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف یورپی پار لیمنٹ میں قرار داد رواں ہفتہ جمعرات کو منظوری کیلئے پیش کی جائیگی قرار داد کی منظوری کیلئے میں خود بھی یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ٹیلی فونک رابطوں میں ہوں مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ یہ قرارداد منظور ہوجائیگی اوربھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوجائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بھارت کا متنازعہ شہریت قانون انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام ہے اور ہر پاکستانی خون کے آخری قطر ے تک کشمیر ی بہن بھائیوں اور اپنے بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر