ورلڈ کسٹمز ڈے، واہگہ بارڈر لاہور پر تقر یب،پرچم کشائی

  ورلڈ کسٹمز ڈے، واہگہ بارڈر لاہور پر تقر یب،پرچم کشائی

  



لاہور(این این آئی) ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقعہ پر واہگہ بارڈر لاہور پر تقر یب‘پرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور تقر یب میں بطور مہمان خصوصی شر یک ہوئے اور بہتر ین پر فارمنس کا مظاہر ہ کر نیوالے افسران اور اہلکاروں میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز واہگہ میں ہونیوالی تقر یب کے مہمان خصوصی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پرچیف کلکٹر زیبا اظہر‘ کلکٹر کسٹمز احمد راؤف‘کلکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ باسط مقصود عباسی,سابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جینس امتیاز احمد خان‘فضل یزدانی خان اورسیزپاکستانی راجہ محمد مظہر سمیت کسٹمز افسران کی کثیر تعداد شر یک ہوئے جبکہ کسٹم حکام کی جانب سے کروڑوں مالیت کی منیشات بھی تلف کی کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں ریونیومیں 60فیصد اضافے اور سمگلنگ میں ماضی کے مقابلے میں 115فیصد کمی پر کسٹمز افسران اور اہلکاروں کو بھر پور مبارکبا دپیش کر تاہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر سمگلنگ ختم کر دی جائے تو اس سے پاکستانی معیشت سالوں نہیں مہینوں میں مزید مضبوط ہو سکتی ہے کسٹم کی کارکردگی قابل ستائش اور پاکستانی معیشت میں کردار اہم ہے غیر ملکی اور اوور سیز پاکستانیوں کو ملک آمد پر بہترین سہولتیں دینا ضروری ہے، کسٹم حکام کو اس ذمے داری کو پورا کرنے اور ادارے کا تاثر بہتر بنانا ہوگا ہمیں جدید اصولوں کے مطابق خدمات کو بہتر بنانا ہے ڈیڑھ سال میں پاکستان آنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے کسٹم پاکستان کا چہرہ ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے پاکستان کیسا ہے قومی اہداف پورے کرنے کے لیے کسٹم کا کردار اہمیت کا حامل ہے، لوگ کسٹم سے متعلق پریشانی نہیں چاہتے اوور سیز پاکستانی آمد پر خوش اسلوبی سے کسٹم سے گزرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مکمل نیک نیتی کیساتھ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے حکومت کے بنیادی مقاصد میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت بڑھانا ہے، برآمدات میں اضافے اور درآمدات کے لیے کسٹم کا کردار اہم ہے حکومت دیگر سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔

ورلڈ کسٹمز ڈے

مزید : صفحہ آخر