خیبرپختونخوا کے15 اضلاع میں پولیو خاتمے کی خصوصی مہم ا ٓج سے شروع ہوگی

خیبرپختونخوا کے15 اضلاع میں پولیو خاتمے کی خصوصی مہم ا ٓج سے شروع ہوگی

  



اسلام آباد (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے15 اضلاع میں پولیوکے خاتمے کی خصوصی مہم (آج)پیر 27 جنوری 2020سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمہ کیلئے قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے اجلاس میں صوبہ کے 15 مختلف اضلاع میں پولیو کے تدارک کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم تین روز جاری رہے گی جس کے دوران بچوں کو پولیو سے بچا کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر