اتحادی جماعتوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا، نصرت واحد

اتحادی جماعتوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا، نصرت واحد

  



کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی شکایا ت کا ازالہ کیا جائیگا۔ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات دور کردئیے ہیں وفاق اور دیگر صوبوں میں بھی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان حالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان کے وفس سے گفتگو کرتے ہوے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ایم۔کیو۔ایم، مسلم لیگ ق، بی۔این۔پی منگل سمیت تمام جماعتوں پر مکمل اعتماد ہے ہر مشکل وقت میں اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے کولیشن گورنمنٹ میں چھوٹے چھوٹے مسائل ہوتے ہوتے ہیں۔ ہم تمام جماعتوں کے مسائل حل کرینگے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ کہ پہلی بار قومی اسمبلی میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور قانون سازی کی جارہی ہے سابقہ حکومتوں میں پارلمنٹ میں برائے نام قانون سازی کی گئے تھی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کا مکمل احساس ہے مہنگائی اور بیروزگاری پر جلد قابو پالیا جائیگا عوامی مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

نصرت واحد

مزید : صفحہ آخر