پنجاب حکومت سے اختلافات نہیں بات سسٹم کی خرابی کی ہے،فواد

  پنجاب حکومت سے اختلافات نہیں بات سسٹم کی خرابی کی ہے،فواد

  



جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سے اختلافات کی بات نہیں بات سسٹم کی خرابی سے ہے،وسائل میں جو ہمارا حصہ ہے وہ ہمیں ملے گا جو کہ صوبے کا پروفیشنل فنانس ایوارڈ نہیں ہورہا جس کی وجہ سے اضلاع کو جو ان کا حصہ ہے وہ ان کو نہیں مل رہا جب حصہ نہیں ملے گا جو ہمارے علاقے ترقی یافتہ علاقوں سے پیچھے رہ جائیں گے،میں نے ہمیشہ سسٹم کی بہتری کی بات کی ہے کسی کے خلاف نہیں۔فواد حسین نے بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے اپنے اپنے حلقوں سے الیکشن لڑے عوام سے وعدے کیے اور وعدے سب سے اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جو ڈیمانڈز کی گئی ہیں ان میں وزن ہے اور حکومت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، عثمان بزدار کو ہم ناکام نہیں کہہ سکتے مراد علی شاہ بھی ناکام ہے بات شخصیات کی نہیں سسٹم کی ہے کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے۔

فواد

مزید : صفحہ آخر