پنجاب میں بڑے نام سمجھتے ہیں وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے، شیخ رشید

  پنجاب میں بڑے نام سمجھتے ہیں وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمدنے کہا ہے عمران خان کہتے ہیں ملکی مسائل 2020 تک حل کر دیں گے لیکن میں پنڈی کے عوام کو مسائل کے حل کیلئے 2021 تک کا وقت دیتا ہوں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، صرف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا ماضی میں چوروں اورڈاکوؤں نے ملک کو لوٹا جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جو ہماری مجبوری تھی۔ایک بار پھر مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی ختم کریں گے اور عمران خان کہتے ہیں کہ ملکی مسائل 2020 تک حل ہو جائیں گے لیکن پنڈی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں مسائل 2021 تک حل ہوں جائیں گے۔ایک سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ بڑے نام سمجھتے ہیں کہ وزارت اعلیٰ پر اْن کا حق ہے جب کہ جو کرپٹ ہو گا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں جب کہ چوہدری برادران بھائیوں کی طرح ہیں اور دونوں ہی جماعتیں عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔بعدازاں ملک میں آٹا بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے کابینہ میں ڈٹ کر مخالفت کی کہ آٹا درآمد نہ کریں، کابینہ میں تجویز بھی دوں گا کہ منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -