سائبر کرائم ونگ کے افسران کیخلاف تحقیقاتی یونٹ قائم

    سائبر کرائم ونگ کے افسران کیخلاف تحقیقاتی یونٹ قائم

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ونگ کے افسران کے خلاف عوامی شکایات کے بعد تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح یونٹ قائم کردیا گیا۔قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی یونٹ (آئی اے یو) ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ کے افسران کے خلاف موصولہ شکایات سے متعلق تحقیقات کرے گا۔موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 4 رکنی تحقیقاتی یونٹ کی نگرانی ڈائریکٹر سائبر کرائمز وقار چوہان خود کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تحقیقاتی یونٹ سائبر کرائمز ونگ کے افسران کے خلاف عوامی شکایات کی چھان بین کریگا۔علاوہ ازیں تحقیقاتی یونٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ سائبر کرائمز سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشنز بھی شامل ہوں گے۔مذکورہ تحقیقاتی یونٹ فرائض کی ادائیگی میں بے پرواہی برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کریگا۔

یونٹ قائم

مزید : صفحہ آخر