مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں: سربراہ پا ک فضائیہ

  مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں: سربراہ پا ک فضائیہ

  



اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں،یہاں سے حاصل کردہ تعلیم آپ کیلئے علم کے نئی راہیں کھول دے گی۔یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد آباد میں قائم ’سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک سکول“کے15 ویں ’یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے اولڈ سرگودھیینز کی اپنی درسگاہ، پی اے ایف کالج، سرگودھا سے برسوں پہلے حاصل کردہ علم، مہارت اور صلاحیت قوم کو واپس لٹانے کی کاوش کی تعریف کی۔ ائیر چیف نے اسکول انتظامیہ کی نوجوان طلباء کی بہترین شخصیت سازی کے عمل کی تعریف کی جو کہ اساتذہ کی دیکھ بھال، پیار اور رہنمائی کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کے مستحق طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے شانداراقدام کو بھی سراہا۔ تعمیر ملت میں اساتذہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ بھاری ذمہ داری سونپی جاتی ہے کہ کہ وہ نوجوان ذہنوں کو قومی خدمت کے لئے تیار کریں۔قبل ازیں ائیرکموڈورر(ریٹائرڈ) نیئر قیوم خواجہ،پرنسپل سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول، راشد آباد نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ مہمان خصوصی نے بہترین کا رکردگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤسسزاور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس سال کا چیمپئن ہا ؤس بننے پر شہباز ہا ؤس نے فالکن ٹرافی حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پراسکول کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ اس تقریب میں حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجی افسران، اساتذہ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔راشد میموریل ویلفیئرآرگنائزیشن (آر ایم ڈبلیو او) 1998 ء میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کے ایک گروپ کے ذریعہ قائم کی گئی تھی تا کہ پسماندہ علاقوں کے با صلا حیت بچوں کومعاشرے کا مفید ممبربنانے کے لئے معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

سربراہ پاک فضائیہ

مزید : صفحہ آخر