بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنیوالے بھول گئے انکا نظریہ آج بھی دلوں میں زندہ: سعید غنی

بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنیوالے بھول گئے انکا نظریہ آج بھی دلوں میں زندہ: سعید ...

  



کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج بھی لوگوں کی دلوں میں عزت و احترام پہلے سے کہیں زیادہ موجود ہے۔انہوں ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔سعید غنی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص یا لیڈر ایسا نہیں ہوگا جس کی سالگرہ اتنے بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سالگرہ کی تقریبات ان تمام قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو یہ سوچتے تھے یا امید رکھتے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنے کے بعد لوگوں کے دلوں سے بھی ان کا نام مٹا دیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو بلکہ ان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے لوگوں کی محبت میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سیاست کا رشتہ دل کا رشتہ ہوتا ہے نہ کہ ڈر اور خوف کا۔ذوالفقار علی بھٹوآج موجود نہیں ہیں مگر ان کا نظریہ ہمارے ساتھ ہے جس کی روشنی میں نہ صرف ہم بلکہ آنے والی نسلیں اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا رشتہ جڑا رہے گا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا نوجوان وزیر اعظم بنائیں گے۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر