کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھربند
کراچی (این این آئی) کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز12گھنٹے کھلنے کے بعد ایک بار پھربندکردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں اتوارکی صبح 8بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشن 12گھنٹے کھلنے کے بعد ایک بار پھر بند کردیئے ہیں تاہم اتوارکی صبح سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے قبل کی ان کے باہر گاڑیوں اور رکشوں کی لمبی قطاریں نظرآئیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سی این جی اسٹیشن 4 روز کی بندش کے بعد مختصر وقت کے لیے کھولے گئے ہیں۔دوسری جانب گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس کے پریشر کی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔
سی این جی