رحیم یار خان،35 سال سے درخت کے نیچے ٹھیلہ لگانے والا مثال بن گیا

    رحیم یار خان،35 سال سے درخت کے نیچے ٹھیلہ لگانے والا مثال بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (این این آئی) ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی رحیم یار خان کے پرائمری پاس اصغر علی نے 35 سال سے ایک درخت کے نیچے ٹھیلہ لگاکر اپنے بچوں کیلئے روزی روٹی کماکر اعلی تعلیم یافتہ بنادیا اوجری پکا کر لوگوں کو سستا کھانا کھلانے والے باپ کا بیٹا گریجویشن مکمل کررہاہے جبکہ بیٹی کو انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرواکر اب اعلی تعلیم کیلئے اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ لے کردیاہے اوراس نے خود بھی حج کیا ہوا ہے اصغرعلی کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو محنت کرکے حلال رزق سے پالا ہے میرے پاس بڑے بڑے سرمایہ دار بھی اپنی گاڑیاں دور کھڑی کرکے زمین پر بیٹھ کر کھانا کر خوش ہوتے ہیں میرا خواب ہے کہ میرے بچے ایک دن اعلی تعلیم مکمل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔
اصغرعلی

مزید :

صفحہ آخر -