وفاقی وزیر غلام سرور خان کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ
لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ جس دوران انہوں نے بین الاقوامی آمد لانج میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلا کے تدارک کے لئیکیے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا اور ائیرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے بریفنگ لی۔ اس کے بعد وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے نئی کار پارکنگ اور اس سے ملحقہ آنے اور جانے والی سٹرکوں کا بھی تفصیلی دور ہ کیا۔ اس دوران پاکستا ن سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلوپمنٹ نادر شفیع ڈار اور چیف آپریٹنگ آفیسر / ائیر پورٹ مینیجر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور نذیر احمد خان نے انہیں نئی کارپارکنگ کے آغاز اور چلانے کے لئے کیے جانے والی انتظامی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور اس پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک جدید ترین کار پارکنگ ہے جو کہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزد ہے، اس میں گاڑیوں کی لوکیشن معلوم کرنے کا کمپوٹرائزد نظام موجود ہے اور مکمل طور پر کلوزڈ سرکٹ کیمروں سے لیس ہے۔ اس میں 3500گاڑیاں بیک وقت پارک کی جا سکتی ہیں۔ اس پارکنگ کے آغاز سے ائیرپورٹ کی داخلی سٹرکوں پر گاڑیوں کی بلاکیج بھی نہیں ہوا کرے گی۔ بعدازاں، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کارگو تھروپٹ چارجز کے بارے میں چیف آپریٹنگ آفیسر / ائیر پورٹ مینیجر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور نذیر احمد خان سے بریفنگ لی اور کارگو تھروپٹ چارجز کنٹرول روم اور کارگو کمپلیکس (امپورٹ / ایکسپورٹ) شیڈس کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی ائیر پورٹ مینیجر انور ضیا، ویجیلینس اور کارگو تھروپٹ چارجز کے آفیسر بھی ہمراہ تھے۔ دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے تمام انتظامات اور پاکستا ن سول ایوی ایشن کی کارکردگی کو سراہا۔
غلام سرور