ملک تدبرو فہم و فراست سے چلتے ہیں ڈینگیں مارنے سے نہیں، نیر بخاری

ملک تدبرو فہم و فراست سے چلتے ہیں ڈینگیں مارنے سے نہیں، نیر بخاری

  



اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ ملک تدبر اور فہم و فراست سے چلتے ہیں ڈینگیں مارنے سے نہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم اپنی پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد کھو رہے ہیں،حکمران کرپشن مافیا ٹولہ کے سرپرست ثابت ہو رہے ہیں۔ تبدیلی یہ ہے کہ آٹا چینی ہوشرباء سیکنڈلز کی انکوائری کمیشن مافیاء کے سہولت کار کرینگے۔ مصنوعی آٹا بحران سرکاری "نوٹ کماؤ "مافیا کا پیدا کردہ ہے،وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارہ نہ ہونے کا شکوہ اپنی ٹیم کیخلاف احتجاج ہے۔لوگ فاقہ کشی بھوک افلاس غر بت بدحالی پر ماتم کناں ہیں،اور وفاقی صوبائی مافیاز زاتی اور مالی مفادات پر باہم دست و گریبان ہیں۔ نااہلیت کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا ناکامیوں کا اعتراف ہے،ناکارہ اور استعمال شدہ سامان پر کھڑی عمارت کبھی پائیدار نہیں ہوتی۔

نیر بخاری

مزید : صفحہ آخر