الہ آباد،سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ایمان فاطمہ سپردِ خاک

  الہ آباد،سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ایمان فاطمہ سپردِ خاک

  



الہ آباد،ٹھینگ موڑ(آن لائن) سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی ایمان فاطمہ کو سپردِ خاک کردیا گیا۔پولیس نے والد اور سوتیلی والدہ کو گرفتار کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، شیر خوار کے بہیمانہ قتل سے پورے علاقہ کی فضاء سوگوار ہے خو ف و ہراس پایاجاتا ہے، ملزم والدین کا موقف ہے کہ علاج کیلئے رقم نہ ہونے سے علاج نہ کرا سکے، بچی طبی موت سے جاں بحق ہوئی۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح گہلن ہٹھاڑ میں شریف نے دو شادیاں کر رکھی تھی پہلی بیوی سے 8ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور گھر کے صحن میں لاش دفن کر کے فرار ہو گئے تھے ہمسائیوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے شریف اور اسکی بیوی نبیلہ کو گرفتار کر کے لاش گھر کے صحن سے مٹی سے بر آمد کر لی تھی جسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق شریف نے زینب سے شادی کر رکھی تھی جسے طلاق دیکر اسکی بہن نبیلہ سے نکاح کر لیا اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا نبیلہ سے ملکر شریف نے اپنی معصوم بیٹی کو قتل کیا۔

بچی سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر