آٹا بحران، ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا میں تحقیقات شروع کردیں

آٹا بحران، ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا میں تحقیقات شروع کردیں

  



پشاور(آن لائن) آٹے بحران کے بارے میں ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا میں تحقیقات شروع کردی ہے، تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کی ٹیمیں نابنائیوں، آٹا ڈیلر، کے بیانات قلمبند کرینگے پشاور میں سپلائی ہونیوالے آٹے پشاور سے دوسرے اضلاع منتقل ہونے والے آٹے وغیرہ کے بارے میں تحقیقات کرینگے وفاقی حکومت کی جانب سے آٹے کے منصوعی بحران پر تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں، تحقیقات کے لئے ایف آئی اے خیبر پختونخوا کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اشرف روڈ سمیت مختلف مقامات پر ایف آئی اے کی ٹیمیں آٹے کے بارے میں تحقیقات کرینگے،آٹے بحران کے بارے میں خیبر پختونخوا کے فلور ملز کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو نگے کہ کتنا آٹا صوبے میں سپلائی ہوتا ہے اور انہیں کتنا کوٹہ مل رہا ہے ایف آئی اے نابنائیوں کی ہڑتال کے بارے میں بھی تحقیقات کرینگے۔

تحقیق

مزید : صفحہ آخر