پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 59 نانبائی گرفتار

پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 59 نانبائی گرفتار

  



پشاور(این این آئی)پشاور کے مختلف علاقوں سے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 59 نانبائی کوگرفتارکرلیا گیا۔ضلعی انتظامیہ پشاورنے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں سے 59 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پکی روٹی 115 گرام کاسرکاری نرخ 10 روپے مقرر ہے اور اس کا باقاعدہ طور پر مشاورت سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہواہے۔کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کم وزن روٹی فروخت کرنے اور 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر 59 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں 10 روپے روٹی کا وزن 115 گرام مقرر ہے اور اس ضمن میں نانبائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی فروخت کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نانبائی گرفتار

مزید : صفحہ آخر