پشاور،شہریوں کی آسانی کیلئے سہولت سینٹرز پروگرام کا آغاز

پشاور،شہریوں کی آسانی کیلئے سہولت سینٹرز پروگرام کا آغاز

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے شہری سہولت سنٹرز (سی ایف سی ایس)کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہی ہے۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کی اس سہولت کے تحت شہری اپنے بلز، کاغذات وغیرہ الیٹرانک طور پر جمع کر وا سکیں گے۔ پچھلے مہینے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کئے گئے۔ڈیجیٹل پاکستان فری پروگرام جس کے تحت 10لاکھ لوگوں کو ڈویلپنگ ڈیجیٹل سکلز سکھائی جائیں گے،اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو منصوبہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ابتدائی طور پر سنٹرز میں شہریوں کوسات محکموں کے حوالے سے سہولیات دی جائیں گی جن میں ایکسائز،پولیس،واسا،بورڈ آف ریونیو،ہوم ڈپارٹمنٹ،نادرا اور بلدیہ کا محکمہ شامل ہے محکمہ آئی ٹی افسران کے مطابق محکمہ نادرا کی طرح کام کریگا لیکن صرف صوبائی سطح پر جسے مستقبل میں دیگر محکموں تک بھی پھیلایا جا سکے گا،پروگرام کے تحت شہری محکموں کا دورہ کئے بغیر اپنے بلز اور کاغذات الیکٹرانک طور پر جمع کر واسکیں گے۔کے پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کے تحت شہری نقدی کے بغیر اپنی رقوم اور کاغذات،بلز وغیرہ الیکٹرانک طور پر جمع کروا سکیں گے اسی طرح کا سسٹم پنجاب اور سندھ میں بھی کامیابی سے چل رہا ہے اور کے پی کے تیسرا صوبہ ہو گا جو اس سسٹم کو اپنائے گا۔

مزید : صفحہ آخر