وزارت مذہبی امور ایئر لائنز کی بلیک میلنگ میں نہ آئے، حج کرایہ کم کرائے: جاوید اختر

وزارت مذہبی امور ایئر لائنز کی بلیک میلنگ میں نہ آئے، حج کرایہ کم کرائے: ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت چیئرمین حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور الحاج جاوید اختر کی ہوپ پاکستان کے نو منتخب چیئرمین ہوپ پاکستان حاجی شاہد رفیق،سینئر وائس چیئرمین زعیم اختر صدیقی،وائس چیئرمین اسلام آباد زون قاضی جمیل جابر،وائس چیئرمین کراچی زون محمد سعید،وائس چیئرمین پنجاب خرم ثقلین،وائس چیئرمین بلوچستان سعد ملوک،وائس چیئرمین کے پی کے/فاٹا ثناء اللہ خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین الیکشن کمیشن محمد اصغر کو مبارک باد کے مستحق ہیں،جاوید اختر نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد،ایڈیشنل سیکرٹری داود احمد بریچ کی حج پالیسی 2020ء کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ کرایہ تمام ائیر لائنز زیادہ سے زیادہ 70سے75ہزار روپے تک وصول کر رہی ہیں حج کرایہ ایک لاکھ 50ہزار مانگنا شرم کی بات ہے ائیر لائنز مقدس فریضہ حج کے کرائے کو کمائی کا ذریعہ بنا رہی ہیں، وزارت مذہبی امور ائیر لائنز کی بلیک میلنگ میں نہ آئے حج کرایہ کم کرائے،حج پیکج خود بخود سستا ہو جائے گا،جاوید اختر نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کرایہ یکساں رکھنے کے لیے بھی وزارت کردار ادا کرے،پرائیویٹ حج سکیم پاکستان دنیا بھر کے لیے مثال بن رہی ہے،وزارت سزا کے ساتھ جزا کا نظام لائے،پرائیویٹ سکیم کی طرح سرکاری سکیم کی مانیٹرنگ کیلئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے،انہوں نے حج پالیسی فوری دینے،حج پالیسی 2020ء میں ہوپ کی کمیٹی کو مشاورت کا حصہ بنانے کی درخواست کی ہے،جاوید اختر نے ملک بھر کے حج آرگنائزر کو حج2019ء میں شاندار کارکردگی پر دنیا بھر میں سر فہرست رہنے پر مبارک باد دی ہے۔

جاوید اختر

مزید : صفحہ آخر