گڑھی خیرو میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی،شہریوں کابھیڑ کے سامنے بین بجا کر انوکھا احتجاج

گڑھی خیرو میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی،شہریوں کابھیڑ کے سامنے بین بجا ...

  



جیکب آباد(این این آئی)گڑھی خیرو میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پرشہریوں کابھیڑ کے سامنے بین بجا کر انوکھا احتجاج،سندھ حکومت کے منتخب نمائندوں کو علاقے کے لوگوں کی تکالیف کا احسا س نہیں ہیں شہری تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے شہریوں کی جانب سے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر بھیڑوں کے سامنے بین بجا کر منتخب نمائندوں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا شہر کی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں قومی عوامی تحریک،جے یو آئی،بی این بی کی جانب سے احتجاجی جلوس نکال کر سندھ بلوچستان کی سرحد پنج گلی چوک پر دہرنا دیکر روڈ بلا کر دیا مظاہرین نے سندھ حکومت کے منتخب نمائندوں کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں مین بازار،شاہی بازارسے ہوتے ہوئے پنج گلی چوک پہنچے اور بھیڑوں کے سامنے بین بھی بجائے اورکہا کہ منتخب نمائندے ڈھونڈ کر دیئے جائیں اس موقع پر جبار سندھی،گل مصطفی جمالی،نور بروہی،حسین جمالی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی خیرو بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس پر سندھ حکومت کے منتخب نمائندوں کی بے حسی قابل افسوس ہے شہر بنیادی سہولیات پینے کے صاف پانی،نادرا آفیس،ڈگر ی کالج،گیس اور دیگر سے محروم ہے جس کے خلاف ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں لیکن منتخب نمائندوں کو علاقے کی عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں،بنیادی سہولیات ہمارا حق ہے جو ہمیں دیا جائے،احتجا ج کابھی ان پر کوئی اثر نہیں ہواعلاقے کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

انوکھا احتجاج

مزید : صفحہ آخر